؞    ہیلی کاپٹر حادثہ میں پائیلٹ کی موت ، جانچ جاری
۲۱ ستمبر/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

کسہاں/سرائے میر(حوصلہ نیوز) سرائے میر اور آس پاس کے علاقہ میں دوشنبہ کو لوگ اس وقت دہشت زدہ ہوگئے جب انہوں دوپہر کے قریب تیز بارش اور گرج چمک کے دوران آسمان میں کچھ جلتے دیکھا اور یکایک گھن  گرج کے ساتھ کچھ گرنے کی آواز آئی۔ جلد ہی یہ خبر پورے علاقہ میں پھیل گئی کہ کوئی ہیلی کاپٹر دھان کے کھیت میں گرگیا ہے اور اس کے پرخچے اڑ گئے ہیں۔ مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچی جہاں گاؤں کے لوگوں کی مدد سے ہیلی کاپٹر کے ملبے کے پاس سے ہی 30 سالہ پائیلٹ کونارک شرن کی لاش بھی برآمد کی گئی۔ 
ابھی تک کہ اطلاع کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ایک انجن والا ٹی بی 20 تھا اور یہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے ہوا ہے۔ کونارک امیٹھی میں واقع اندراگاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی میں ہوابازی کی تربیت لے رہے تھے اور حادثہ کے وقت وہ اکیلے ہیلی کاپٹر اڑانے کی مشق کررہے تھے۔ امیٹھی سے ان کو مئو تک جاکر واپس آنا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے کنٹرول سے ان کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ واضح رہے کہ پہلے یہ خبر آئی تھی کہ حادثہ کے وقت پائیلٹ سمیت کل چار لوگ سفر کررہے تھے لیکن بعد میں متعلقہ حکام نے یہ وضاحت کی کہ جو ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا ہے اس میں صرف پائیلٹ کونارک ہی تھے جو کہ ہریانہ کے پلول کے رہنے والے تھے ۔ حادثہ کا تفصیلی تجزیہ کے لئے جانچ ابھی جاری ہے۔ 


5 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

8 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.